Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سابق وزیراعظم نواز شریف کو ممبئی حملوں سے متعلق بیان بازی بھی مہنگی پڑ گئی، بڑا قدم اُٹھالیاگیا

Android App

مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان کو عالمی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنے کے معاملے پر انکے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت 14مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کر لیا ۔ایڈیشنل سیشن جج رائے خان محمد نے شہری علی کی جانب سے اپنے وکیل سلیم چوہدری کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف ممبئی حملوں سے متعلق بیان دیا جو ملک سے غداری کے مترادف ہے،نواز شریف کے بیان کو بھارت

نے عالمی عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا سابق وزیر اعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے پولیس کو درخواست دی تاہم کارروائی نہ ہو سکی، معزز عدالت

سے استدعا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے تھانہ ڈنفس سی پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

The post سابق وزیراعظم نواز شریف کو ممبئی حملوں سے متعلق بیان بازی بھی مہنگی پڑ گئی، بڑا قدم اُٹھالیاگیا appeared first on Urdu Khabrain.



This post first appeared on Urdu News - Urdu Khabrain, please read the originial post: here

Share the post

سابق وزیراعظم نواز شریف کو ممبئی حملوں سے متعلق بیان بازی بھی مہنگی پڑ گئی، بڑا قدم اُٹھالیاگیا

×

Subscribe to Urdu News - Urdu Khabrain

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×