Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بولی وڈ میں اداکاراؤں کیساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کی ضرورت ہے، کاجول

بولی وڈ میں اداکاراؤں کیساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کی ضرورت ہے، کاجول

بولی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے ساتھ کیے جانے امتیازی سلوک پر بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ جوکہ باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے، وہ ہے خاتون اورمرد اداکار کا اگر دیکھا جائے تو کسی بھی اداکارہ کی کوئی ایک فلم بھی 500 کروڑ کا بزنس نہیں کرسکی جب کہ سلمان خان کی فلمیں نہ صرف باکس آفس پر سپرہٹ ہوتی ہیں بلکہ 500کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کرتی ہیں۔

کاجول نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نہ صرف اداکاراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے بلکہ فلم کے معاوضے میں بھی ان کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

کاجول نے اداکاراؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی کامیاب ترین فلموں میں اداکاراؤں کا ہی حصہ شامل رہا ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ آج کل کے شائقین کافی تبدیل ہو گئے ہیں اور سینماؤں میں فلم ’کہانیاں اور راضی‘ جیسی خواتین کی فلمیں دیکھنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

اداکارہ کی حال ہی میں فلم ہیلی کاپٹر ایلا ریلیز ہوئی ہے۔

جس میں انہوں نے ایک کالج کی طالبہ کا کردار ادا کیا جو ایک بیٹے کی ماں ہوتی ہے اوربیٹے کا خیال رکھنے کیلئے اس کے ساتھ کالج میں داخلہ لیتی ہے۔

The post بولی وڈ میں اداکاراؤں کیساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کی ضرورت ہے، کاجول appeared first on Urdu Khabrain.



This post first appeared on Urdu News - Urdu Khabrain, please read the originial post: here

Share the post

بولی وڈ میں اداکاراؤں کیساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کی ضرورت ہے، کاجول

×

Subscribe to Urdu News - Urdu Khabrain

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×