Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

خواتین کے لیے عبایا لازمی نہیں، سعودی عالم

پردے کے لیے شرعی تقاضوں کے تحت کوئی بھی طریقہ اپنایا جاسکتا ہے، سعودی عالم، فوٹو:فائل ریاض: سعودی علما کمیٹی کے سینئر رکن  شیخ ڈاکٹر عبدالمطلق نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے عبایا  لازمی  نہیں کیونکہ شرعی احکامات کے تحت ’پردہ ‘ کرنا لازمی ہے جس کے لیے شرعی تقاضوں کے تحت کوئی بھی طریقہ اپنایا جاسکتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عالم نے  ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ خواتین کو عبایا پہننے پر پابند نہیں کیا جاسکتا، اللہ تعالی ٰ نے قرآن مجید کی سورۃ الاحزاب میں خواتین کے پردے کا حکم دیا ہے اس لیے خواتین پردے کے لیے جو صورت اختیار کرنا چاہیں وہ کرسکتی ہیں اس کے لیے برقع یا عبایا پہننا لازم نہیں۔یہ خبر بھی پڑھیں: خواتین کیلیے مردوں کا فٹ بال میچ دیکھنا حرام ہے،سعودی مفتیشیخ عبدالمطلق نے کہا کہ  مکہ اور مدینہ میں  مقدس مقامات پر بعض خواتین عبایا نہیں پہنتیں بلکہ کسی اور طریقے سے پردہ کرتی ہیں جو ایک دلیل ہے کہ عبایا کی پابندی ضروری نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام کی 90 فیصد باوقار خواتین پردے کے لیے عبایا استعمال نہیں کرتیں بلکہ دیگر چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔Let’s block ads! (Why?)

The post خواتین کے لیے عبایا لازمی نہیں، سعودی عالم appeared first on PK Entertainment.



This post first appeared on Pk Entertainment, please read the originial post: here

Share the post

خواتین کے لیے عبایا لازمی نہیں، سعودی عالم

×

Subscribe to Pk Entertainment

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×