Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ڈیپریشن سے نجات مشکل نہیں

ڈیپریشن کوئی نیا عارضہ نہیں، پُرانے زمانے کے افراد بھی اس کا شکار رہتے تھے، مگر موجودہ دَور میں اس کی شرح تشویش ناک حد تک بُلند ہو رہی ہے۔جس کی کئی وجوہ ہیں۔ مثال کے طور پر بعض افراد کے لیے بچّوں کی اسکولنگ ہی ڈیپریشن کا موجب بن جاتی ہے۔ اُنہیں صُبح تیار کرنا، بروقت اسکول پہنچانا اور خود دفتر پہنچنا۔ علاوہ ازیں، اسکولنگ کے اخراجات، یوٹیلٹی بلز جمع کروانے کے لیے مہینے میں پانچ چھے روز بینک کے باہر لمبی قطار وں میں کھڑا ہونا، دفتر بروقت پہنچنے کے لیے بس کا انتظار اور جلدی میں سوار ہونا، پھر بھیڑ بکریوں کی طرح کھڑے ہو کے سفر کر کے جانا، ناکافی وسائل اور زیادہ مسائل۔


دراصل معیارِ زندگی برقرار رکھنے کے لیے، اپنا خیال نہ رکھنے جیسے عوامل ہی کم زور اعصاب کے افراد کو چڑچڑے پَن میں مبتلا کر کے ڈیپریشن کا شکار کر دیتے ہیں۔ اور یہ ڈیپریشن کے شکار افراد پھر ہر وقت کسی نہ کسی پریشانی ہی میں مبتلا رہتے ہیں۔ کسی چیز میں ان کا دِل نہیں لگتا اور ہر شے بے معنی سی محسوس ہوتی ہے۔ عام طور پر لوگ خواب آور ادویہ کے ذریعے سکون حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو درست نہیں۔ کیوں کہ ایسی ادویہ وقتی سکون کا باعث تو ضرور بنتی ہیں، مگر آہستہ آہستہ اعصاب مفلوج کر کے رکھ دیتی ہیں۔ یاد رکھیے، یہ ادویہ ہرگز مسائل کا حل نہیں، بلکہ مزید پریشانیوں اور مایوسیوں میں الجھا دیتی ہیں۔ اگر آپ ڈیپریشن سےمحفوظ رہنا چاہتے ہیں، تو ہماری کچھ ہدایات پر عمل کر دیکھیں۔

٭نماز کی پابندی اور باترجمہ قرانِ پاک کی تلاوت کریں۔
٭سیرتِ نبویﷺ کا مطالعہ کرنے کے ساتھ اس پر عمل کی بھی کوشش کریں۔
٭مایوسی و نا اُمیدی کی کیفیت میں مشکل معاملات نمٹانے اور غورو فکر سے گریز کریں۔
٭دِل پر بوجھ محسوس کریں، تو کسی مخلص، بے تکلف اور ہم درد دوست یا عزیز کے ساتھ وقت گزاریں،اس طرح دِل کا بوجھ ہلکا ہو جائے گا۔
٭روزانہ صبح وشام لمبی سیر کریں۔
٭تفکرات سے دُور رہنے کے لیے کوئی مشغلہ اختیار کر لیں، مثلاً کوئی کھیل کھیلیں۔
٭زندگی میں اعتدال کی راہ اختیار کریں۔
٭ہر مشکل گھڑی میں اللہ پر بھروسا رکھیں اور پُرسُکون رہنے کی کوشش کریں۔
٭خدمتِ خلق سے ذہنی اور دِلی سکون ملتا ہے۔ کوئی نہ کوئی ایسی سرگرمی بھی ضرور زندگی کا حصّہ بنائیں۔
٭روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں، اس سے ذہنی و جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے۔
٭اپنے آج پر نظر رکھیں، آنے والے کل کی فکر میں مبتلا نہ رہیں۔

٭دوسروں سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کیا کریں۔
٭ڈیپریشن دُور کرنے کے لیے تمباکو نوشی کا سہارا ہرگز نہ لیں، بلکہ اگر اس بُری لت میں مبتلا ہیں، تو فوری ترک کر دیں۔
٭گھر پر دفتر یا کاروبار کے مسائل بھول جائیں اور زیادہ سے زیادہ وقت اپنے پیاروں کو دیں۔

حکیم راحت نسیم سوہدروی


 



This post first appeared on Improve Your Life, please read the originial post: here

Share the post

ڈیپریشن سے نجات مشکل نہیں

×

Subscribe to Improve Your Life

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×