لمحے لمحے کی نارسائی ہے
زندگی حالتِ جدائی ہے
مردِ میداں ہوں اپنی ذات کا مَیں
میں نے سب سے شکست کھائی ہے
اِک عجب حال ہے کہ اَب اُس کو
یاد کرنا بھی بے وفائی ہے
Related Articles
اَب یہ صُورت ہے جانِ جاں کہ تجھے
بُھولنے میں میری بَھلائی ہے
خُود کو بُھولا ہوں اُس کو بُھولا ہوں
عُمر بھر کی یہی کمائی ہے
میں ہنر مندِ رنگ ہُوں مَیں نے
خُون تھوکا ہے داد پائی ہے
جانے یہ تیرے وصل کے ہنگام
تیری فرقت کہاں سے آئی ہے
جون ایلیا
The post لمحے لمحے کی نارسائی ہے appeared first on .