Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

برائے درد داڑھ

برائے درد داڑھ
داڑھ کا درد انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ یہ سوتے کو جگا دیتا ہے اور ہنستے ہوئے کو رلا دیتا ہے۔ اس تکلیف سے انسان بلک اٹھتا ہے اور درد کے مارے بے چین ہو جاتا ہے۔ وہ کچھ کھا سکتا ہے نا پی سکتا ہے۔ اس تکلیف کا ادراک صرف اسی شخص کو ہو سکتا ہے جس نے اس تکلیف کو جھیل ہو۔ کئی بیچارے لوگوں کو اپنی داڑھ کو نکلوانا پڑتا ہے۔
اس انتہائی تکلیف دہ سے بچاؤ اور علاج کے لیے میرے پاس اعمال ہیں جن کو میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہتا ہوں جو کہ میرے تجربے میں آچکے ہیں۔ آپ بھی یقین کامل کے ساتھ ان پر عمل کریں اور خود اس تکلیف دہ درد سے محفوظ کریں اور اس بندہ عاجز کو دعائیں دیں۔
پہلا عمل
جب بھی آپ کو چھینک آئے تو آپ نے  "الحمد للہ علی کل حالٍ ماکان" پڑھنا ہے۔ اسکے پڑھنے آپ کے دانت داڑھ میں کبھی درد نہیں ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ۔
دوسرا عمل
عشاء کی نماز میں وتروں میں پہلی رکعت میں سورۃ نصر ، دوسری رکعت میں سورۃ لھب اور تیسری رکعت میں سورۃ اخلاص پڑھنا روٹین بنا لیں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی داڑھ میں کبھی درد نہیں ہوگا۔
تیسرا عمل
موسیٰ کامیاب شود فرعون غرق شود
طریقہ
اس کے تین تعویزلکھے پھر ایک تعویز درد والے دانت یا داڑھ کے نیچے چند منٹ رکھے پھر نگل لے اسی طرح دوسرا پھر تیسرا۔ انشاء اللہ فوراً آرام ہوگا۔


This post first appeared on NORANI AMALIYAT (نورانی عملیات), please read the originial post: here

Share the post

برائے درد داڑھ

×

Subscribe to Norani Amaliyat (نورانی عملیات)

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×