Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پشاور:حیات آباد میں خودکش حملہ، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور شہید

پشاور کے علاقے تاتارا پارک کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے. دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹراشرف نور اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں .پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گھر سےآفس جارہے تھے کہ تاتارا پارک کے قریب خودکش حملہ آور نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔سی سی پی او طاہر خان کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹرسائیکل ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔سی سی پی او کے مطابق حیات آباد فیز 2 میں زرغونی مسجد کے قریب خودکش حملہ کیا گیا ۔دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور ان کا ایک محافظ موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا، دھماکے سے ایک بس سمیت کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا.

The post پشاور:حیات آباد میں خودکش حملہ، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور شہید appeared first on ماہنامہ میرے محسن.



This post first appeared on Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family, please read the originial post: here

Share the post

پشاور:حیات آباد میں خودکش حملہ، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور شہید

×

Subscribe to Islamic Society Magazine | Islamic Magazine Around The Family

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×