Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

سدھو کی بھارتی حکومت پر تنقید، سوالات اٹھا دیئے

پلوامہ واقعے پر سابق بھارتی کرکٹر و پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کئی سوالات کھڑے کر دیئے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر بلدیات و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پلواما واقعےکے بعد کرتار پور بارڈر مسئلے کے لیے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ جب کوئی سیاست دان جاتا ہے تو شہر جام ہو جاتے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ہماری حفاظت کرنے والے جوانوں کی حفاظت کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا ؟، جب تین ہزار جوان جاتے ہیں تو ٹریکر کیوں نہیں چلتا۔ سابق بھارتی کھلاڑی سدھو نے کہا کہ اس کا اثر حوصلہ شکنی کی صورت میں آتا ہے۔
نوجوت سنگھ نے کہا کہ فوجی جوانوں کو صبح سویرے 3 بجے بذریعہ ہوائی جہاز کیوں نہیں لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سارا دیش ایک ہو کر لڑ رہا ہے لیکن کیا ان تین چار لوگوں کی وجہ سے کرتار پور پر سوالیہ نشان لگے گا؟۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزرائے اعظم کے کیے گئے اقدامات پر سوالیہ نشان لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو بابانانک کے چرنوں کی دھول ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر نے کہا کہ بابانانک کی فلاسفی پوری دنیا جانتی ہے، اسے کوئی ایک انچ بھی نیچا نہیں کر سکتا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ بابانانک کی فلاسفی کے لیے نوجوت سنگھ سدھو ٹھونک بجاکر کھڑاہو گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ



This post first appeared on All About Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

سدھو کی بھارتی حکومت پر تنقید، سوالات اٹھا دیئے

×

Subscribe to All About Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×