Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ساہیوال فائرنگ، سی ٹی ڈی کی ساری کہانی جھوٹ نکلی

ساہیوال میں پولیس مقابلے کی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ساری کہانی جھوٹ نکلی۔ جیو نیوز کے سینئر صحافی حامد میر کے مطابق تحقیقات اور شواہد کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سب کچھ بتا دیا۔


@HamidMirPAK
White lies exposed within few hours.CTD officials involved in the murder of a family in Sahiwal detained by Punjab police DC Sahiwal informed CM that deceased family never made any resistance and never attacked CTD whole story of chasing ISIS leaders was a lie

سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ شواہد اور تحقیقات کے بعد داعش رہنمائوں کی گرفتاری کے لئے مبینہ پولیس مقابلے کی سی ٹی ڈی کی کہانی جھوٹ نکلی ہے۔
جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال میں مبینہ مقابلہ کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لینے کا حکم دیا۔ حامد میر کے مطابق پولیس فائرنگ سے 3 بچے اس لئے بچ گئے کیوں باپ اور ماں نے انہیں لپٹا لیا تھا۔ ساتھ یہ انکشاف بھی سامنا آیا ہے کہ پولیس نے کرائم سین کو محفوظ کرنے کےلئے کوئی کام نہیں کیا،پولیس کے اس اقدام کو شواہد مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں عینی شاہدین نے اس بات کی ایک بار پھر توثیق کی کہ کار سواروں نے کوئی فائرنگ نہیں کی اور نہ ہی کوئی مزاحمت کی گئی۔



This post first appeared on All About Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

ساہیوال فائرنگ، سی ٹی ڈی کی ساری کہانی جھوٹ نکلی

×

Subscribe to All About Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×