Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

گوگل پر احمق لکھنے سے امریکی صدر ٹرمپ کی تصویر کیوں کھلتی ہے؟

گوگل کے سی ای او نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ گوگل پر احمق یعنی ’idiot‘ کے لفظ کو سرچ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر کیوں سامنے آتی ہیں۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر سرچ انجن کے ٹیکنیکل طریقہ کار کے بارے میں بتایا ۔ امریکی کانگریس کی جانب سے گوگل پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس کا سرچ انجن متعصب ہے جو احمق لکھنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر دکھاتا ہے۔

گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے جس پر روزانہ کروڑوں الفاظ سرچ کیے جاتے ہیں مگر اس بار امریکی کانگریس نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو طلب کر کے وضاحت مانگی ۔ ناصرف امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بلکہ دنیا بھر کے سیاست دان کے ساتھ یہی معاملہ ہے، گوگل پر’بھکاری‘ لکھنے سے وزیراعظم عمران خان، چور لکھنے سے نواز شریف اور شریف خاندان کی تصاویر سامنے آتی ہیں۔ اسی طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گوگل دنیا کا احمق ترین وزیر اعظم بتاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ سوشل میڈیا پر صارفین کا ان حکمرانوں کو ان کے نت نئے ناموں کے ذریعے مخاطب کرنے سے ہوتا ہے۔
 



This post first appeared on MY Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

گوگل پر احمق لکھنے سے امریکی صدر ٹرمپ کی تصویر کیوں کھلتی ہے؟

×

Subscribe to My Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×