Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاکستان میں اسٹرا زنیکا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

پاکستان میں حکام کے مطابق برطانوی ویکسین اسٹرازنیکا کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پاکستان میں یہ پہلی ویکسین ہے جس کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے منظوری کے بعد چین کی سینوفارم ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکیں حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔  برطانوی ویکسین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے اسٹرازنیکا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم باہمی خرید و فروخت کے معاہدوں کے تحت یا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کوویکس کے ذریعے مغربی اور دیگر ویکسینز حاصل کرنے کے مرحلے میں ہیں۔‘

روئٹرز کے مطابق ڈریپ نے چینی ویکسین کا ڈیٹا حاصل کر کے اس کا جائزہ لے لیا ہے۔ ڈریپ سے منظوری کی منتظر ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان ویکسین بنانے والی مختلف کمپنیوں سے رابطے میں ہے اور چین کی کین سینو بائیو کمپنی سے ایک معاہدے کے تحت ویکسین کی ’دسیوں لاکھوں‘ خوراکیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کی ویکسین پاکستان میں کلینکل ٹرائلز کا آخری مرحلہ فیز تھری مکمل کرنے والی ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ سب سے اہم چیز ویکسین کا موثر ہونا ہے۔ ’ہم مختلف ویکسینز کے موثر ہونے بارے میں جائزہ لے رہے ہیں۔‘

بشکریہ اردو نیوز
 



This post first appeared on Focus Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

پاکستان میں اسٹرا زنیکا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

×

Subscribe to Focus Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×