Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بائیڈن کو مبارکباد کیوں نہیں دی؟

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو اُن کی جیت پر تاحال مبارک باد نہیں دی ہے، روسی صدر مبارکباد دینے میں تاخیر کیوں کر رہے ہیں؟، اس حوالے سے کئی سوالات جنم لے ہیں۔ اس کے برعکس 2016ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے فوری بعد ہی روسی صدر نے ری پبلکن امیدوار کو مبارک باد دی تھی۔ امریکا کے حالیہ الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو صدارتی انتخابات میں اپنی جیت کے لیے ووٹنگ کے بعد 3 دن کا صبر آزما دور گزارنا پڑا۔ جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے میڈیا پر اعلان کے فوراً بعد ہی مختلف ممالک کے سربراہان نے ان کے نام مبارک باد کے پیغامات جاری کیے۔  ان میں سعودی عرب، جاپان اور بھارت جیسے ممالک بھی ہیں ، جن کے سربراہان ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی سمجھے جاتے رہے ہیں۔

جو بائیڈن کی کامیابی کے اعلان کے باجود روس کے صدارتی محل نے تاحال انہیں مبارک باد نہیں دی ہے، اس خاموشی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ روسی صدارتی محل نے ترجمان دیمتری پیس کوف نے روس کی طرف جو بائیڈن کو تاحال مبارک باد نہ دیے جانے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخاب کا سرکاری نتیجہ آنے کے بعد ہی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نئے امریکی صدر کو مبارک باد دیں گے۔ روسی صدارتی محل کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم انتخابی نتائج کے باقاعدہ اعلان کے منتظر ہیں اور اسے ٹھیک سمجھتے ہیں، صدر پیوٹن امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کریں گے۔ دیمتری پیس کوف نے نئی امریکی حکومت کے ساتھ کام کی حامی بھری اور کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ مذاکرات کو یقینی بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کام کرے گی۔

روسی صدارتی محل اور پیوٹن اتنے محتاط کیوں؟
یاد رہے کہ 2016ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر روسی صدر نے فوری پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا تھا، جس کے بعد میں امریکا میں ری پبلکن امیدوار کی کامیابی پر روس کے اثرانداز ہونے کے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی ( این آئی ) کے ڈائریکٹر جان ریٹ کلف نے 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات پر شکوک کا اظہار کیا اور ایران اور روس پر صدارتی انتخابات 2020ء میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ




This post first appeared on Focus Pakistan, please read the originial post: here

Share the post

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بائیڈن کو مبارکباد کیوں نہیں دی؟

×

Subscribe to Focus Pakistan

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×