Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

اچھی صحت کے بنیادی اصول

صحت مند رہنے کے لیے چند عادات اپنانا لازم ہے مکمل صحت چند بنیادی اصولوں کے اپنانے پر منحصر ہے۔ ان میں سب سے اہم صفائی ہے، جسم کی صفائی، کپڑوں کی صفائی اور گھر کی صفائی۔ یہ تمام چیزیں تندرستی کے لیے ضروری ہیں۔ 

غسل: سب سے پہلے جسمانی صفائی ہی کو لیجئے۔ غسل جسم کی صفائی کا بہترین طریقہ ہے جو ہر موسم میں فائدہ مند ہے۔ گرمیوں کے موسم میں روزانہ غسل ضروری ہے جبکہ موسم سرما میں ہفتہ میں دوبار غسل ضرور کرنا چاہیے۔ جوان اور صحت مند آدمی سرد (تازہ) پانی سے غسل کر سکتے ہیں جبکہ بچوں اور بوڑھوں کو ہلکے گرم پانی سے غسل کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں مندرجہ ذیل حالات میں غسل کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے۔ 

۱۔ ورزش کے فوراً بعد یا پھر پہلے غسل نہ کیا جائے۔ 

۲۔ تھکا دینے والے کام کے فوراً بعد غسل نہ کیا جائے۔ 

۳۔ نہانے کے فوراً بعد صاف تولیہ سے جسم کو اچھی طرح خشک کرنا چاہیے۔

۴۔ ہلکے گرم پانی سے غسل ہر عمر اور مزاج کے لوگوں کے لیے، ہر موسم میں مفید ہے، کوشش کی جائے کہ نہانے کے دوران جسم مکمل طور پر رگڑا جائے، صابن کے استعمال سے میل کچیل اور غلاظت دور ہوتی ہے۔ 

منہ:جسمانی صفائی کے ساتھ ساتھ دانتوں کی صفائی بھی بہت ضروری ہے۔ عام طور پر دانتوں کی خرابی سے ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے اور مختلف بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ مسواک دانتوں کی صفائی کا اچھا ذریعہ ہے۔ اس سے مسوڑے مضبوط ہوتے ہیں۔ نیم یا ببول (کیکر) کی تازہ شاخوں یا پیلو کی جڑ کی مسواک بنائی جاتی ہے۔ دانتوں کے برش بھی عام ہیں۔ یہ دانتوں کی صفائی کرتے ہیں۔ لیکن سخت برش دانتوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ بعض لوگ منجن کا استعمال بغیر برش کے کرتے ہیں لیکن صرف منجن کے استعمال سے مکمل صفائی نہیں ہوتی کیونکہ دانتوں کے درمیان رہ جانے والے ذرات عموماً نہیں نکلتے جن کے لیے برش یا مسواک ضروری ہے۔ زبان کو صبح کے وقت اچھی طرح صاف کر لینا چاہیے۔ ناخن اور بال صاف رکھیں۔ ہرہفتے ناخن کاٹیں۔

لباس: گندے کپڑے صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ ایسے کپڑے جو بدن سے متصل رہتے ہیں مثلاً بنیان وغیرہ، روزانہ تبدیل کرنے اور صابن سے دھونے چاہئیں۔ کپڑے ہر موسم میں زیادہ سے زیادہ تین دن بعد ضرور تبدیل کرنے چاہئیں۔ 

گھر: اس کے ساتھ ساتھ مکان کی صفائی بھی بہت ضروری ہے۔ موسم کے لحاظ سے کھڑکیاں دروازے اور روشندان کھلے رکھے جائیں تاکہ ہوا اور روشنی آ جا سکے۔ فرش پر روزانہ جھاڑو لگایا جائے تاکہ فرش گندے نہ ہوں۔ گھر کے گندے پانی کے نکاس کا اچھا انتظام کرنا چاہیے۔ غسل خانے اور بیت الخلا کی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔ عورتوں کے وقت کا ایک بڑا حصہ کھانا پکانے میں صرف ہوتا ہے اور سارے گھر کی خوراک بھی یہیں تیار ہوتی ہے اس لیے باورچی خانے کی صفائی کریں، اور خاص طورپراسے دھوئیں اور گرمی کے نکاس کا۔ 

غذا: کھانے کے لیے وقت کی پابندی بہت ضروری ہے۔ غذا عمر اور موسم کی مناسبت اوراپنی ضرورت کے مطابق ہونی چاہیے۔ غذا کا صاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

حکیم محمد رشید

 



This post first appeared on Improve Your Life, please read the originial post: here

Share the post

اچھی صحت کے بنیادی اصول

×

Subscribe to Improve Your Life

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×