Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

منفی خیالات سے نجات کیسے حاصل کریں ؟

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ منفی اور تکلیف دہ صورت حال کے بارے میں آپ کتنا سوچتے رہتے ہیں، زندگی میں کیا ٹھیک نہیں اس کے بارے غورو فکر میں ڈوبے رہتے ہیں؟ ایسا صرف آپ ہی نہیں کرتے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 80 فیصد خیالات منفی ہوتے ہیں اور 95 فیصد تکراری (بار بار آنے والے) ہوتے ہیں۔ حیران کن طور پر ہم منفی خیالات کی جانب بار بار پلٹتے ہیں۔ یہ گِدھوں کی طرح ہوتے ہیں جنہیں ہم بلاتے ہیں اور وہ ہمیں ہی نوچتے ہیں۔ جیسا کہ گوتم بدھ نے ایک بار کہا تھا، ہم خوشی چاہتے ہیں اور اس کے باوجود ہم دکھ کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ کیوں؟ ہمارے ذہن کو منفی خیالات کی عادت کیوں ہو جاتی ہے، ہم تکلیف سے کیوں جڑ جاتے ہیں، اور ہم اپنی اس نامعقول اور نقصان دہ عادت سے کیسے دور ہو سکتے ہیں۔ 

ہم دکھ کی جانب اس لیے لوٹتے ہیں کیونکہ بنیادی طور پر ہم کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ منفی تجربے سے کوئی دوسرا نتیجہ برآمد ہو۔ جو شے ہم حقیقت میں نہیں دیکھنا چاہتے، ہمارا ذہن اس کے سکرپٹ کو کسی دوسرے انداز میں لکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر ہم محض اپنے دکھ کو زیادہ واضح انداز میں سمجھ لیں، اس کے ساتھ زیادہ وقت بِتائیں، تو ہم بہتر جان پائیں گے۔ دوسرے لفظوں میں ہم اس سے نجات پانے کے زیادہ قابل ہوں گے۔ اگر ہمیں سبب سمجھ آ جائے، قصور وار کا پتہ چل جائے اور حل نظر آ جائے تو معاملہ ٹھیک ہو جائے گا۔ آئیے چند ایسے اقدامات کے بارے میں جانتے ہیں جو مسئلہ حل کرنے میں معاون اور پُرسکون زندگی کی جانب اہم قدم ثابت ہو سکتے ہیں۔ 

آگہی: کسی عادت سے چھٹکارا پانے کا بہترین طریقہ اس کے بارے میں جاننا ہے اس وقت کو دھیان میں رکھیں جس میں آپ تکلیف دہ لمحات کی جانب پلٹتے ہیں۔ یہ جاننے کے بعد اس وقت کو پُرامن لمحات میں بدلنے کی کوشش کریں۔ 

مانیں: بعض اوقات انسان مسئلے سے گریز کرنے کی وجہ سے اسے حل کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔ اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ اس منفی عادت کا شکار ہو چکے ہیں تو اسے تسلیم کریں اور سچ کا سامنا کریں۔ نظر انداز کرنے کی صورت میں مسئلہ جوں کا توں بھی رہ سکتا ہے اور بڑھ بھی سکتا ہے۔ 

جستجو: اپنے ذہن سے پوچھیں کہ دکھوں کی جانب توجہ کر کے یا منفی خیالات میں ڈوب کر وہ کیا پانا چاہتا ہے۔ کیا اس طرح مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے، کوئی راستہ نکالنا چاہتا ہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ دکھوں میں کھو جانے کا عادی ہو گیا ہے اور اب اچھا محسوس نہیں کرنا چاہتا؟ اپنے ذہن کے ارادوں کو جاننے کی جستجو کریں تاکہ کوئی راہ سوجھے۔ 

احساس: اپنی توجہ مسائل پر مبنی خیالات سے ہٹانے کی کوشش کریں اور جب یہ خیالات آ رہے ہوں تو فوراً اس امر پر توجہ کریں کہ آپ کے احساسات کیا ہیں۔ 

’’نہیں‘‘: جب دوسرے کو کسی عمل سے روکنا ہو تو ہم باآواز ’’نہیں‘‘ کہتے ہیں۔ اسی طرح جب ہمیں لگے کہ ہم منفی خیالات میں پھنسے ہوئے ہیں تو خود کو روکنے کے لیے بھی با آواز ’’نہیں‘‘ کہہ سکتے ہیں۔



This post first appeared on Improve Your Life, please read the originial post: here

Share the post

منفی خیالات سے نجات کیسے حاصل کریں ؟

×

Subscribe to Improve Your Life

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×