Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

اگر آپ کے اخلاق اچھے نہیں تو آپ ناکام ہیں

اگر آپ کے اخلاق اچھے نہیں تو جان لیں کہ آپ اگر ستاروں کو بھی چھو رہے ہیں تب بھی ناکام ہیں۔ خود سوچیں اگر لوگ آپ سے پیار نہیں کرتے، اگر آپ باس ہیں تو محض آپ کی اس وجہ سے (صرف منہ) پر عزت کی جاتی ہے ورنہ لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایک ناپسندیدہ شخص ہیں۔ اگر آپ کو لوگ بدمزاج، سڑیل، مغرور، خودپرست اور سخت گیر سمجھتے ہیں اور آپ ہیں بھی تو آپ ایک ناکام زندگی گزار رہے ہیں۔ انسان دوست شخص ہی میرے نزدیک کامیاب کہلائے جانے کا مستحق ہے۔ بنجمن فرینکلن دنیاوی لحاظ سے بہت کامیاب انسان تھا۔ اس کی سوانح حیات میں لکھا ہے ’’میں اپنی کامیابیوں اور کارناموں سے بہت خوش تھا۔ 

کامیابی میرے قدم چوم رہی تھی، مگر اس کے باوجود مجھے یہ خوشیاں خالی خولی نظر آتیں، مجھے سب کچھ کھوکھلا سا دکھائی دیتا۔ ایک بار میں نے تنہائی میں بیٹھ کر اس چیز کا جائزہ لیا تو مجھے پتا چلا کہ میں ایک اچھا دوست اور ساتھی نہیں تھا۔ میں صرف لوگوں سے اس بات کی توقع رکھتا تھا کہ وہ میری عزت کریں، میری تعریف کریں۔ خود میں کبھی بھی کسی کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوا تھا۔ مختصر یہ کہ میں صرف حاصل کرنے پر یقین رکھتا تھا نہ کہ دینے پر۔ اس روز میں نے فیصلہ کر لیا کہ میں اپنے آپ کو یکسر بدل ڈالوں گا اور میں نے 12 نیکیوں کا انتخاب کیا اور فیصلہ کیا کہ ہر روز ان میں سے ایک کروں گا اور ہو سکے تو پوری کی پوری نیکیاں ایک دن میں کر کے دکھاؤں گا (اپنے آپ کو)۔ 

اب میرا یہ اصول ہو گیا تھا کہ میں جس روز ایسا نہ کرتا اپنے روزنامچے میں ان نیکیوں یا خوبیوں کے آگے صفر لکھ دیتا۔ صفر دیکھ کر مجھے بہت شرمندگی ہوتی۔ پھر ایک دن ایسا آیا کہ میں اس بارے میں بڑا پکا اور مضبوط ہو گیا، اب میرے روزنامچے میں صفر نہیں ہوتا تھا۔‘‘ بنجمن فرینکلن نے پا لیا تھا کہ خوشی اصل میں یہ ہے کہ آپ خوشیاں بانٹیں، لوگوں کے کام آئیں اور ان سے پیار کریں۔ ون وے ٹریفک کے اصولوں پر چل کر آپ کبھی بھی حقیقی خوشی حاصل نہیں کر سکتے۔

انتھونی رابنز





This post first appeared on Improve Your Life, please read the originial post: here

Share the post

اگر آپ کے اخلاق اچھے نہیں تو آپ ناکام ہیں

×

Subscribe to Improve Your Life

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×