Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

انسانی ہاتھوں سے بنی کائنات کی سب سے مہنگی چیز

کیا آپ نے کبھی سوچا… کہ انسانی ہاتھوں سے بنی کائنات کی سب سے مہنگی چیز کیا ہے؟

جی ہاں یہ ہے عالمی خلائی اسٹیشن۔ جسے 1998 میں ناسا نے لاؤنچ کیا اور اس پر ایک سو ساٹھ ارب ڈالر سے زائد لاگت آئی. عالمی خلائی اسٹیشن کا وزن: 450,000 کلوگرام ہے اور اسکی زمین کے گرد گردش کی اوسط رفتار: 27,600 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی ساڑھے سات کلومیٹر فی سیکنڈ ہے۔ خلائی اسٹیشن زمین کے گرد اپنا ایک چکر تقریباً 93 منٹوں میں مکمل کرتا ہے اور یہ اب تک زمین کے گرد 92,700 چکر لگا چکا ہے۔ عالمی خلائی اسٹیشن کی زمین اونچائی 370 تا 460 کلومیٹر ہوتی ہے موسم صاف ہو تو اسے برہنہ آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک وقت میں چھ سائنسدان سپیس اسٹیشن میں موجود ہوتے ہیں، اس وقت کون کون سپیس اسٹیشن میں کتنے دنوں سے ہے جاننے کے لیے یہ لنک دیکھیں۔ http://www.howmanypeopleareinspacerightnow.com

اکثر تصاویر میں آپ نے خلا سے زمین کے مناظر دیکھے ہوں گے ایسی تصاویر خلائی اسٹیشن ہی سے بنائی جاتی ہیں ۔ حال ہی میں خلائی اسٹیشن پر جدید کیمرے نصب کر دئے گئے ہیں جن کے ذریعے اب آپ ہر وقت خلائی اسٹیشن سے زمین کے مناظر براہ راست دیکھ سکیں گے۔
خلا سے زمین کا منظر اس لنک پر دیکھیں
http://www.ustream.tv/channel/iss-hdev-payload
http://www.ustream.tv/channel/live-iss-stream

خلائی اسٹیشن اس وقت کس ملک کے اوپر سے کس رفتار سے گزر رہا ہے جاننے کے لیے یہ لنکس
http://livefromspace.com
http://iss.astroviewer.net/

خلائی اسٹیشن سے رات کے وقت زمین کا خوبصورت نظارہ کیجئے:

تحقیق و ترتیب: عزیر سالار https://www.facebook.com/uzairsalar


Filed under: Urdu Tagged: international space station, ناسا, کرہ ہوائی, امریکہ, انٹرنیشنل سپیس سٹیشن, انسانی ہاتھوں سے بنی مہنگی ترین چیز, ترقی, خلا سے زمین کی تصویریں, خلائی جہاز, خلائی سٹیشن, زمین


This post first appeared on Yasir Imran Mirza | Pakistani Blogger, Graphic Des, please read the originial post: here

Share the post

انسانی ہاتھوں سے بنی کائنات کی سب سے مہنگی چیز

×

Subscribe to Yasir Imran Mirza | Pakistani Blogger, Graphic Des

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×