Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

آغاز۔۔۔ابتدا

میرےلئےاورمیری طرح کے بہت سے لوگوں کے لئے دنیاکاسب سےمشکل کام۔۔۔۔اس کام کی ابتدا ھوتا ہے۔ شاید انجام تک پہنچانابھی۔۔۔اور انجام تک پہنچنابھی۔۔۔اتنادشوار گذارنہیں۔ جتنا مشکل ھوتاھے۔ پہلا قدم۔۔۔پہلالفظ۔۔۔پہلا اظہارمحبت۔۔۔
بقول میرے دوست المعروف شیخ صاحب کے "مجھے تالاب میں دھکا دےدو۔۔۔تیراکی میں کر ھی لوں گا۔" ویسے توشیخ صاحب کا اصرارتھا کہ یار تمھیں اوپر والے جملے میں "پہلا بچہ" بھی لکھنا چاھئیے تھا۔ مگر میری فطری شرم آڑے آ گئی۔ شیخ صاحب کا تفصیلی تعارف کسی اور موقع پہ اٹھا رکھتے ھیں۔
یہ مختصر سی تمہید باندھنےکامقصدفقط یہ ھےکہ مابدولت نے عرصہ دس سال بعد اردو ادب میں اپنا لوھامنوانے کا مصمم ارادہ کر لیا ھے۔ گرچہ اردو ادب کی پہلے بھی کوئی خاص خدمت کرنے سے قاصر رھاھوں مگر فخر اس بات پر ھے کہ اب تک بگاڑابھی کچھ نہیں۔ ویسے بھی ادب میں جتنابگاڑ آ سکتاتھاوہ آچکا۔۔میں کم از کم ۔۔۔اس طرف سے مطمئین ھوں۔ میں ٹیکنالوجی کی اس حرکت سے نالاں تھاکہ اس موبائل۔۔انٹرنیٹ۔۔۔کمپیوٹر۔۔۔نے قاری اور لکھاری کے رشتےپر کاری ضرب لگائی ھے۔ مگر وہ کیا ھے کہ اک گھسہ پٹہ سا جملہ جو کئی بار سنا ھے کہ یہ تو آپ کے استعال پہ منحصر ھے۔ مثبت یا منفی۔۔۔ یہ بلاگ اسی فاصلے کو کم کرنے کی اک چھوٹی سی کاوش ھے۔ امید ھے آپ دوستوں کو پسند آئے گی۔ بہت جلد اک بہت ھی منفرد موضوع پہ اک مختصر سا مضمون آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کروں گا۔ اب لئے اللہ حافظ۔

(گمنام لکھاری)


This post first appeared on GumNaam, please read the originial post: here

Share the post

آغاز۔۔۔ابتدا

×

Subscribe to Gumnaam

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×