Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

کرونا وائرس: سعودی حکومت نے عمرہ پر سے پابندی ہٹا دی

سعودی حکومت

کرونا وائرس کا اثر  ہمیں دنیا بھر کی تمام  تر سماجی سرگرمیوں پر نظر آیا  تھا وبا کے عام ہوتے ہی  دنیا بھر میں تمام تر کاروباری معاشی تقریبا ہر طرح کی سرگرمیاں بند کر دی گئی تھیں کرونا وائرس کی ہی وجہ سے اس سال سعودیہ عرب میں حج کا بہت کم زائرین کے ساتھ انعقاد کیا گیا اور پچھلے سات ماہ سے عمرہ پر مکمل پابندی عائد تھی ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  سے ملنے والی خبر کے مطابق   کورونا وائرس  کی وجہ سے سات ماہ کی معطلی کے بعد  سعودی حکومت نے سعودی عرب ملک کے اندر مقیم زائرین کو چار اکتوبر سے عمرہ ادا کرنے کی اجازت  دی ہے ۔

مسلسل ۷ ماہ کی پابندی کے بعد اب سعودی حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں سے زائرین کو اجازت دے گا کہ وہ عمرہ ادا کر سکیں۔عمرہ مکہ مکرمہ میں ایک اسلامی زیارت ہے جس نے گذشتہ سال ۱۹ ملین افراد کو  اپنی طرف راغب کیا تھا ۔ سعودی عرب نے رواں سال مارچ میں کرونا وائرس کے بڑھنے کی بدولت یہ فیصلہ کیا تھا کہ عمرہ کو معطل کر دیا جائے ۔

عمرہ

کورونا وائرس سے نمٹنے میں پیشرفت کے بارے میں مجاز حکام کی اطلاعات کی بنیاد پر اور اندرون و بیرون ملک بہت سارے مسلمانوں کی عمرہ اور تشریف لانے کی خواہشات کے جواب میں  اور زائرین کی صحت اور حفاظت کے بارے میں دانش مندانہ قیادت کی خواہش پر مبنی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری بیان میں  یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم عمرہ کی اجازت دیتے ہیں مگر تمام تر زائرین کو سعودی حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا ۔

ایس پی اے نے مزید کہا کہ  اب سے ریاست کے اندر رہنے والے ۶ ہزار سے زیادہ شہریوں کو روزانہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی اس سے قبل تقریبا ۲۰ ہزار  لوگ ایک وقت میں عمرہ کرتے تھے اور اب سعودی حکام نے روزانہ ۶ ہزار افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت دی ہے جو کہ کل تعداد کا محض ۳۰ فیصد  ہے ۔امید ہے کہ اگلے ،ماہ کی ۱۸ تاریخ تک یہ تعداد بڑھ کر ۷۵ فیصد تک چلی جائے گی  ۔ایس پی اے نے کہا ہے کہ نومبر تک امید کی جا رہی ہے کہ اس تناسب کو بڑھا کر ۱۰۰ فیصد کر دیا جائے تا کہ دوبارہ سے تمام تر ممالک کے زائرین  عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں ۔

مزید پڑھیں : دیوار چین کی اصل حقیقت

The post کرونا وائرس: سعودی حکومت نے عمرہ پر سے پابندی ہٹا دی appeared first on Fukatsoft Blog.



This post first appeared on How Cancer Begins, please read the originial post: here

Share the post

کرونا وائرس: سعودی حکومت نے عمرہ پر سے پابندی ہٹا دی

×

Subscribe to How Cancer Begins

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×