Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

Qurani Wazaif in Urdu

Bismi Allahi arrahmani arraheem
In the name of Allah, the most Gracious, the most Merciful

ہر قسم کے غم اور فکر کا خاتمہ

یہ عمل ہر قسم کے غم کو دور کرتا ہے اور پریشانی سےمکمل نجات دیتا ہے۔ بعد نماز عشاء اول درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھےاس کے بعد تین سو بار : اِنَّمَا اَشۡکُوۡ بَثِّیۡ وَحُزۡنِیۡ اِلَی اللہِ ؕ (سورۂ یوسف آیت ۸۶)آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اللہ تعالٰی سے ہر قسم کی پریشانی اور ہر قسم کےفکر کو دور کرنے کیلیۓ دعا مانگے۔ انشاء اللہ تعالٰی تمام غم و فکر دور ہو جائیں گے اور دل ہر وقت خوش رہے گا ۔
میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کیلیۓ

حضرت شیخ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ یہ درود شریف مٹھائی پر پڑھ کر میاں بیوی کو کھلا دی جاۓ تو ان کے دل صاف ہو جائیں گے ۔اور ان کی محبت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔درود شریف سے پہلے یہ آیت کریمہ ۳۰ بار پڑھیں 
۔لَقَدۡ جَاءَکُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ عَزِیۡزٌ عَلَیۡہِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِیۡصٌ عَلَیۡکُمۡ بِالۡمُوۡمِنِیۡنَ رَؤُفٌ الرَّحِیۡم ؕ پھر اس درود شریف کو ۱۰۰ مرتبہ پڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَاَصۡحَابِہٖ کَمَا تُحِبُّ وَ تَرۡضٰی۔

رزقِ غیبی کا لا جواب عمل

حضرت ابودرداءرضی اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص ہر دن مومن مرد اور 
عورتوں کےلیے 25 یا 27بارمغفرت کی دعا کرے گا تو وہ اُن مستجاب الدعوات لوگوں میں سے ہوگا جن کی وجہ سے زمین والوں کو رزق دیا جاتا ہے۔

مرد کا عورت پر قادر ہونا اور حمل کا ٹھہرنا

اگر کوئی مرد شرم کی وجہ سے یا کسی مرض کے سبب عورت پر قادر نہ ہو تو اس کیلیۓ دو انڈے لے اور دونوں کو دھو کر ابال لے اور

ایک انڈے پر باوضو روشنائی سے لکھے۔ 

وَالسَّمَاءَ بَنَیۡنٰھَا بِاَیۡدٍ وَّ اِنَّ لَمُوۡسِعُوۡنَ ؕ(سورۂ ذاریات۴۷) اور یہ انڈا مرد رات کو کھا لے  
وَالۡاَرۡضَ فَرَشۡنٰھَا فَنِعۡمَ الۡمَاھِدُوۡنَ ؕ (سورۂ ذاریات ۴۸) اور یہ انڈا عورت کو دے کہ رات کو کھا لے اس کے بعد ہمبستری کریں انشاء اللہ حمل قائم ہو گا اور اولاد ہو گی۔

مردانہ طاقت کیلیۓ 

چلاس کے ایک حکیم بابا کا نسخہ ہے ۔بالنگو آدھی چمچی ایک پاؤ دودھ میں ڈال دیں اور ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں۔ :آزمودہ:

عزت کا مقام حاصل کرنے کیلیۓ

عزت کا مقام حاصل کرنے کیلیۓیہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے ظالموں کے ظلم سے بھی حفاظت رہتی ہے ۔ باوضو بعد نماز عشاء اول تین بار درود شریف پڑھےاس کے بعد( ۳۱۳ ) تین سو تیرہ بار یَا عَزِیۡزُ پڑھے۔آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر دعا کرے انشاء اللہ تعالٰی معاشرتی زندگی میں عزت و عظمت کا مقام حاصل ہو گا دشمن ناکام ہوں گے ۔

اپنی نظرتیز کرنے کا بہترین نسحہ

چار بادام ،چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لیکر رات کو سوتے وقت کھا لیا کریں اور اسے کھانے کے بعد ہر گز پانی نہ پیجیۓ گا۔ نظر دن بدن تیز ہوتی جاۓ گی۔ سرسوں کے تیل کے چند قطرے آنکھوں کے اوپر لگا کر ہر روز رات کو سوتے وقت مالش کیجیۓ اس طرح نہ تو نظر کمزور ہو گی اور نہ کبھی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوں گی۔

سفلی جادو اور ٹونے کا ایک روخانی علاج

درود شریف گیارہ مرتبہ پھر سورۂ توبہ کی آخری آیات" لقد جاء سے وھوالعظیم "تک اور سورۂ بقرہ کے آخری رکوع کے ساتھ سورۂ اخلاص،معوذتین پڑھکر مریض پر دم کرے۔

منہ کے چھالے ختم کرنے کیلیۓ

کافور اور کتھہ لیجیۓاور اسے پیس کر دن میں تین چار مرتبہ ان چھالوں پر ملیۓ افاقہ ہو گا۔"۔ ذرا سی مہندی کے پتے پانی میں بھگو دیجیۓ اور اسے کچھ دیر بعد 
چھان لیجیۓ دن میں دو تین بار اس سے غرارے اور کلی کیجیۓ افاقہ ہو گا۔

گھریلوں جگھڑوں سے یقینی نجات

جب مشکلات،گھریلو ناچاقیاں روزانہ کے گھریلو جگھڑے آپ کو مایوس کر دیں تو اس پریشانی کے عالم میں اس دعا کو پڑھیں اللہ اپنے حکم سے اس پریشانی کو دور کر دے گا۔ 

وَقَالُواالۡحَمۡدُلِلّٰہِ االَّذِیۡ اَذۡھَبَ عَنَّاالۡحَزَنَ ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوۡرٌ شَکُوۡرُ۔(سورۂ فاطر۔پارہ نمبر ۲۲ آیت نمبر ۳۴) 

ترجمہ:سب تعریف اللہ کیلیۓ ہی ہے جس نے غم کو ہم سے دور کیا بے شک ہمارا رب البتہ بخشنے والا قدر دان ہے۔

کشائش رزق اور تسخیر خلائق کیلیۓ

رزق میں فراوانی اورلوگوں کو اپنا مطیع بنانے کیلیۓ یہ درود شریف اکسیر اعظم ہے ۔اسے بعد نماز عشاء ایک معین مقدار پر ہر روز پڑھنا چاہیے ۔درود مکرم یہ ہے 

۔اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ وَ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ الَّذِیۡ ھُوَ اَبۡھٰی مِنَ 
الۡقَمَرِ التَّامِّ وَ اَکۡرَمِ مِنَ السَّحَابِ الۡمُرۡسَلَۃِ وَالۡبَحۡرِالۡعَظِیۡمِ ۔

غیبی مدد اور قرض کی وصولی کیلئے عمل

اگر کسی سے بقایا لینا ہو یا کسی بھی قسم کی کوئی چیز لینی ہو یا تنخواہ وغیرہ لینی ہو تو لیتے وقت پوری بسم اللہ شریف پڑھیں اگر کسی کو بقایا دینا ہو یا کسی بھی قسم کی چیزآپ کی طرف واجب الادا ہو تو دیتے وقت آہستہ آواز میں اِنّا لِلہِ وَ اِنَّا اِلَیۡہِ رَاجِعُوۡن ۱۰۱ مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ کبھی ہاتھ خالی نہیں رہیں گے ۔آزمودہ وظیفہ ہے
ذہنی سکون اور قلبی راحت کیلیۓعمل

ذہنی سکون اور قلبی راحت کیلیۓ صبح اور عشاء کی نماز کے بعد ۳۳ دفعہ درج ذیل آیات کو بلا ناغہ تسلسل کیساتھ پڑھیں۔ 

فَھُوَ فِیۡ عِیۡشَۃٍ رَّاضیَۃٍؕفِیۡ جَنَّۃٍ عَالِیَۃٍ ؕ قُطُوۡفھَا دَانِیَۃٌ ؕ کُلُوۡا وَشۡرَبُوۡا ھَنِیۡأًمۡ بِمَا اَسۡلَفۡتُمۡ فِیۡ الۡاَیَّامِ الۡخَالِیَۃِ ؕ(سورۃالحاقہ پارہ نمبر۲۹ آیت نمبر ۲۱تا ۲۴) ترجمہ: پس وہ بیچ زندگانی میں خوش ہیں۔ بلندی والی جنت میں ہیں میوے ان کے نزدیک ہیں کھاؤ اور پیو بسبب اس کے جو کر چکے ہو تم گزرے ہوۓ دنوں میں ۔


This post first appeared on 786 Qurani Wazaif, please read the originial post: here

Share the post

Qurani Wazaif in Urdu

×

Subscribe to 786 Qurani Wazaif

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×