Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

دشمنوں کو چُن چُن کر نشانہ بنانیوالی پاکستانی بارودی سُرنگ کے چرچے

پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ (پی او ایف) نے پاکستان کی امن اور انسانیت کی تکریم کی خواہش کو دنیا کے سامنے عملی شکل میں پیش کر دیا ہے۔ پی او ایف نے انسان دوست بارودی سرنگ تیار کر لی ہے جو انسانوں یا سویلین گاڑیوں کو نہیں بلکہ چن چن کر دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنائے گی۔ آئیڈیاز 2018 میں شریک غیرملکی مندوبین دفاعی شعبے میں پاکستان کی مہارت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ پی او ایف نے سمندر کے راستے دشمن کے ایڈوینچرازم کے ناپاک عزائم کا راستہ بند کر دیا ہے پی او ایف کا تیار کردہ خودکار تارپیڈو زیرآب دشمن کی آبدوزوں کو تلاش کر کے غرق آب کرے گا۔

پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کے ڈائریکٹر عثمان علی بھٹی نے بتایا کہ پی او ایف نے جدید سینسرز سے لیس انسان دوست بارودی سرنگ بھی تیار کر لی ہے جو عام انسانوں یا گاڑیوں کے بجائے صرف دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنائے گی یہ ٹیکنالوجی دفاع پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ وسیع علاقے کو کم سے کم وقت میں محفوظ بنانے کا بھی ذریعہ بنے گی۔ واہ آرڈننس فیکٹری اس سے قبل آڈیو ویژیوئل سہولتوں سے لیس پی او ایف آئی آٹو میٹک کومبیٹ سسٹم بھی تیار کر چکی ہے جو افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زیر استعمال ہے۔ پاکستان آرڈننس فیکٹری میں تیار کردہ جدید حربی سازوسامان زرمبادلہ کی بچت کا بھی ذریعہ بنے گا جو درآمدی آلات اور اسلحہ سے 10 گنا کم قیمت تیار کیا گیا ہے جبکہ دفاعی آلات کیلیے ترقی یافتہ ملکوں پر انحصار کم ہو گا۔



This post first appeared on Pakistan Armed Forces, please read the originial post: here

Share the post

دشمنوں کو چُن چُن کر نشانہ بنانیوالی پاکستانی بارودی سُرنگ کے چرچے

×

Subscribe to Pakistan Armed Forces

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×