پاکستان کی معروف ٹِک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کی دوست نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے گانا جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی : حریم شاہ کی دوست گلوکارہ عاصمہ راجپوت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر بطور تحفہ وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک گانا ریلیز کیا گیا ہے۔
حریم شاہ کی دوست عاصمہ راجپوت کا کہنا ہے کہ یہ گانا وزیر اعظم عمران خان کے لیے اُن کی جانب سے عید کا تحفہ ہے، اُن کی خواہش ہے کہ وہ یہ گانا عمران خان کے سامنے بھی گائیں۔
حریم شاہ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دوست عاصمہ راجپوت کے ہمراہ چند ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں جس میں حریم شاہ کی دوست آسمہ راجپوت کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Related Articles
حریم شاہ کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے عاصمہ راجپوت کے گانے کو یو ٹیوب پر سننے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
The post حریم شاہ کی دوست نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے عید پر گانا جاری کر دیا appeared first on Baaghi TV.