ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران پکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی آپس میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کافی گھلے ملے نظر آئے۔
Related Articles
کینڈی میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے آخری پریکٹس سیشن کیا جس کے دوران بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور سابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گُھل مل گئے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے حارث رؤف ویرات کوہلی سے کہتے ہیں کہ میں جہاں سے گزرتا ہوں ورلڈ کپ میں آپ سے لگے دو چھکوں کا لوگ ذکر کرتے ہیں۔
ویرات نے حارث کو مشورہ دیا کہ باڈی ٹھیک ہے اسکو ٹھیک رکھو آگے بہت لمبے لمبے ٹورنامنٹ ہیں۔ لمبی کرکٹ میں ہی پتا چلتا ہے کہ باڈی کتنا برداشت کرسکتی ہے۔
حارث نے مزید کہا کہ پرانی یادیں یاد کرتا ہوں جب آپکو سڈنی میں نیٹس میں باولنگ کرتا تھا۔
دوسری جانب محمد سراج نے حارث سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی وکٹ پر جو بیٹر 10 اوورز نکال گیا وہ سیٹ ہوجاتا اور پھر اسکو آؤٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے.
This post first appeared on Articles On Political Issues, Current Affair, Social Buzz And Entertaiments, please read the originial post: here