Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ناسا پھر سے چاند پر جائے گا

کیا پچاس سال پہلے واقعی انسان چاند پر گیا تھا؟ یہ وہ سوال ہے جس نے کئی عشروں سے انسانوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیئے رکھا ہے۔ انسان کے چاند پر جانے کے جتنے شوائد موجود ہیں اتنے ہی اس کے ردمیں ثبوت پیش کئے جاتے ہیں۔

بہر حال اب حالات کچھ تبدیل ہونے جا رہے ہیں کیونکہ ناسا نے انسان کو چاند پر دوبارہ بھیجنے کے پروگرام پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر Jim Bridenstine  نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے چاند پردوبارہ انسانی مشن کیلئے کام شروع کر دیا ہے اور اگلے ایک عشرے میں انسان پھر سے چاند پر ہو گا۔ اس بار نہ صرف ہم چاند پر جائیں گے بلکہ اس پر قیام بھی کریں گے اور ایک بڑے حصے کا مشائدہ بھی کریں گے۔

جیم کے مطابق اس سلسلے کے پہلے قدم کے طور پر اگلے ہفتے پرائیویٹ اسپیس کمپینز کو ناسا ہیڈ کواٹر بلایا جا رہا ہے جن سے چاند پر لینڈ نگ ، کارگو، اور واپسی کے سلسلے میں مختلف پروبز بنانے کیلئے کوٹیشنز لئ جائیں گی۔

جیم نے مزید کہا کہ انہیں صدر ٹرمپ اور کانگریس کا مکمل تعاون ہے اور بہت جلد ہم چاند ، مریخ اور  اس سے بھی آگے انسانی مشنز کو بھیجیں گے۔

یہاں میں اپنی طرف سے کچھ الفاظ کا اضافہ کرونگا  ۔ اگر چائنا 2022تک اپنا مصنوعی چاند خلا میں بھیجتا ہے (ویسے چائنا کے پروگرام میں تین مصنوعی چاند شامل ہیں) اور ناسا انسانی مشن چاند پر بھیجتا ہے تو فلیٹ ارتھ کی تھیوری کہاں جائے گی؟ مجھے امید ہے کہ فلیٹ ارتھ کا بت اب پاش پاش ہونے کو ہے ۔

اس خبر کے بارے میں مزید پڑھیں

https://www.ozy.com/opinion/nasa-join-us-in-going-to-the-moon-and-beyond/92573

The post ناسا پھر سے چاند پر جائے گا appeared first on .



This post first appeared on Saleem's Blog - Official, please read the originial post: here

Share the post

ناسا پھر سے چاند پر جائے گا

×

Subscribe to Saleem's Blog - Official

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×