Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

گئی ہے اوریہ 655ملین پکسل کی ہے۔ اس تصویر میں 40بلین

ہبل بلاشبہ اب تک کی سب سے عظیم ٹیلی سکوپ ہے جس نے کائنات کے اُن رازوں سے پردہ اُٹھایا جس کی  جستجو میں انسان صدیوں تک بے چین پھرتا رہا۔ ہبل کے بعد بھی بہت سی ٹیلی سکوپ خلا میں بھیجی گئی مگر جتنی شہرت ہبل کو حاصل ہوئی وہ اور کسی کے حصہ میں نہیں آئی۔حال ہی میں ہبل نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے ہماری ایک پڑوسی گلیکسی  ’’ٹرائی اینگولم‘‘ (Triangulum Galaxy )  کی ایک لاجواب تصویر جاری کی ہے۔

زیر نظر تصویر ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی نے مشترکہ طور پر ہبل ٹیلی سکوپ کو استعمال کرتے ہوئے بنائی ہے۔ یہ تصویر 54تصاویر کو ملا کر بنائی گئی ہے اوریہ 655ملین پکسل کی ہے۔ اس تصویر میں 40بلین ستاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹرائی اینگولم گلیکسی (Triangulum Galaxy )  ہمارے لوکل گلیکسی گروپ کا حصہ ہے ، سائز کے حساب سے یہ ایک درمیانے درجے کی گلیکسی ہے ۔ اس کا سائز تقریباً 60,000 نوری سال ہے جبکہ اسی گروپ میں اینڈرومیڈا جو کہ گروپ کی سب سے بڑی گلیکسی ہے کا سائز تقریباً2,00,000نوری سال ہے۔  ٹرائی اینگولم گلیکسی Triangulum Constellation میں واقع ہے اور اندھیری راتوں میں اس کی ایک دھندلی سی جھلک نظر آتی ہے۔ زمین سے اس کا فاصلہ 3ملین نوری سال ہے۔



This post first appeared on Saleem's Blog - Official, please read the originial post: here

Share the post

گئی ہے اوریہ 655ملین پکسل کی ہے۔ اس تصویر میں 40بلین

×

Subscribe to Saleem's Blog - Official

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×