Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ہندہ کا رحمۃ للعالمین سے معافی مانگنے کا واقعہ, Sahaba waqiat

 حیرت انگیز واقعات Sachay Waqiat, Stories in Urdu Written, islamic documentary in urdu, islamic article, Sahi Islami Waqiat صحیح اسلامی واقعات Qasas ul Anbiya online reading, (قصص الانبیاء) Qisas al-Anbiya, stories in Urdu, reading, waqiat, Qasas ul Sahaba, Sahaba Karam Ke Waqiat in Urdu, Stories of the Sahaba, Sahaba Stories in Urdu, Sahaba Karam Ki Zindagi, Seerat-Un-Nabi ﷺ (Life of the Prophet Muhammad ﷺ )

Hazrat Hinda Rz Ka Waqia 

  ہندہ کا رحمۃ للعالمین سے معافی مانگنے کا واقعہ, Sahaba waqiat 



 ابن جریر کی روایت ہے فتح مکہ کے موقع پر عورتیں رسل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئیں تو آپ نے حضرت عمر بن خطاب راضی اللّٰہ کو حکم دیا کہ وہ عورتوں سے کہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم سے اس بات پر بیعت لیتے ہیں کہ تم اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو بیعت کے لئے آنے والوں میں حضرت ہندہ بھی تھیں جو عتبہ بن ربیعہ کی بیٹی اور حضرت ابوسفیان کی بیوی تھیں ، 


یہی تھیں جنہوں نے اپنے کفر کے زمانے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا پیٹ چیر دیا تھا۔ اس وجہ سے یہ ان عورتوں میں ایسی حالت میں آئی تھیں کہ انھیں کوئی پہچان نہ سکے اس نے جب فرمان سنا تو کہنے لگی میں کچھ کہنا چاہتی ہوں لیکن اگر بولوں گی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم مجھے پہچان لیں گے اور اگر پہچان لیں گے تو میرے قتل کاحکم دے دیں گے میں اسی وجہ سے اس طرح آئی ہوں کہ پہچانی نہ جاؤں مگر وہ عورتیں سب خاموش رہیں اور ہندہ کی بات اپنی زبان سے کہنے سے انکار کر دیا۔ 


آ خر ان ہی کو کہنا پڑا کہ یہ ٹھیک ہے . جب شرک سے ممانعت مردوں کو ہے تو عورتوں کو کیوں نہ ہوگی؟ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا لیکن آپ نے کچھ نہ فرمایا پھر حضرت عمر سے کہا ان سے کہہ دو کہ دوسری بات یہ ہے کہ چوری نہ کریں اس پر ہندہ نے کہا میں ابوسفیان کی معمولی سی چیز کبھی کبھی لے لیا کرتی ہوں کیا خبر یہ بھی چوری میں داخل ہے یا نہیں؟ اور میرے لئے یہ حلال بھی ہے یا نہیں؟ 


حضرت ابوسفیان بھی اسی مجلس | میں موجود تھے، یہ سنتے ہی کہنے لگے میرے گھر میں سے جو کچھ بھی تو نے لیا ہو خواہ وہ خرچ میں آ گیا ہو یا اب بھی باقی ہو وہ سب میں تیرے لئے حلال کرتا ہوں اب تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف پہچان لیا کہ یہ میرے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی قاتلہ اور ان کے کلیجے کو چیر نے والی اور پھر اسے چبانے والی عورت ہندہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پہچان کر اور ان کی یہ گفتگوسن کر اور یہ حالت دیکھ کر مسکرا دیئے اور انہیں اپنے پاس بلا لیا۔ انہوں نے آ کر حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے معافی مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم وہی ہندہ ہو؟ ہندہ جی ہاں فرمایا جاؤ آج میں نے تجھے معاف کیا۔ 




 (ابن کثیر ،جلد 5) (صحیح اسلامی واقعات‘‘ بصفحہ نمبر 58-60)









This post first appeared on My Favorite, please read the originial post: here

Share the post

ہندہ کا رحمۃ للعالمین سے معافی مانگنے کا واقعہ, Sahaba waqiat

×

Subscribe to My Favorite

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×