Google Play Store Services will not be able to be downloaded in Pakistan from December 1
Related Articles
The SBP changed the Direct Carrier Billing (DCB) method, which stopped payments of $34 million on an annual basis by mobile companies to international service providers including Google, Amazon and Meta etc.
Pakistani users will now be forced to download Google and other international apps to pay only through credit card or debit card. May miss downloading apps from the Store.
From December 1, 2022, the facility to download App Play Store through mobile phones will not be available in Pakistan
پاکستان میں یکم دسمبر سے گوگل پلے سٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں ہوسکیں گی
لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے سٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔
ایس بی پی نے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقہ کار کو تبدیل کیا تو موبائل کمپنیوں کے ذریعے گوگل، ایمازون اور میٹا وغیرہ سمیت بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو سالانہ بنیادوں پر 34 ملین ڈالرز کی ادائیگی رک گئی۔
پاکستانی صارفین اب صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لئے گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور ہوں گے، کریڈٹ کارڈ کی سہولت صارفین کی ایک مخصوص تعداد تک محدود ہے اس لئے موبائل صارفین کی اکثریت گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے محروم رہ سکتی ہے۔
پاکستان میں یکم دسمبر 2022 سے موبائل فونز کے ذریعے ایپ پلے اسٹور کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی
سہولت دستیاب نہیں ہوگی