Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

آئی ٹی کے فروغ کیلئے ارفع ٹاور ٹو کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ز یر صدارت اجلاس میں آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کے لیے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دے دی گئی۔آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز بھی جلد ہو جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ مائیکرو سافٹ، اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان میں آئی ٹی شعبے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ اس سے نوجوانوں کے لیےروزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اس پراجیکٹ کے زریعے پاکستان میں جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی متعارف ہو گی جس سے ملک کی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

AH BLOG مزید معلومات کے لیےملاحظہ کریں

The post آئی ٹی کے فروغ کیلئے ارفع ٹاور ٹو کی منظوری appeared first on AH BLOG.



This post first appeared on Top 5 Real Estate Companies In Peshawar, please read the originial post: here

Share the post

آئی ٹی کے فروغ کیلئے ارفع ٹاور ٹو کی منظوری

×

Subscribe to Top 5 Real Estate Companies In Peshawar

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×