Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

جولائی میں سیمنٹ کی کھپت میں 38 فیصد اضافہ

جولائی میں سیمنٹ کی کھپت میں 38 فیصد اضافہ

کراچی: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020 میں سیمنٹ کی کھپت میں 38 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ مُلک بھر میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ جولائی 2019 میں یہ کھپت 2.979 ملین ٹن تھی مگر اضافے کے بعد 2020 میں یہ کھپت 3.953 ملین ٹن ہوگئی ہے۔

اے پی سی ایم اے کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات میں 66.14 فیصد اضافہ ہوا جو کہ بڑھ کر 0.885 ملین ٹن ہوگئیں۔

نارتھ زون میں سیمنٹ کی فروخت سب سے زیادہ رہی اور پچھلے سال کی نسبت 39 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ کھپت 3.43 ملین ٹن ریکارڈ ہوئی۔ پچھلے سال یہ کھپت 2.474 ملین ٹن ریکارڈ ہوئی تھی۔

سدرن زون سے سیمنٹ کی برآمدات میں 153 فیصد اضافہ ہوا۔

اے پی سی ایم اے کے اسپوکس پرسن کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی فروخت میں اضافے کی وجہ تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔



This post first appeared on GraanaBlog, please read the originial post: here

Share the post

جولائی میں سیمنٹ کی کھپت میں 38 فیصد اضافہ

×

Subscribe to Graanablog

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×