Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

چھوٹے چھوٹے انعام حاصل کرنے کے ہم سب ہی اہل ہیں We are all capable of receiving small rewards

ہم میں سے زیادہ تر لوگ زندگی میں بڑے بڑے انعامات یا اعزاز حاصل کرنے سے قاصر رہتےہیں مثلا

نوبل پرائز حاصل کرنا

آسکر ایوارڈ حاصل کرنا

اعلٰی تعلیمی ڈگریاں حاصل کرنا

بہترین نوکری کا حصول

ہمیشہ اول پوزیشن حاصل کرنا

لیکن زندگی کے چھوٹے چھوٹے انعام حاصل کرنے کے ہم سب ہی اہل ہیں مثلا

اپنے بہترین دوست سے گلے ملنا

ماں کے کندھے پر سر رکھ کر تھوڑی سی نیند لینا

غروب آفتاب کا منظر دیکھنا

بارش میں کھیلنا

سردیوں میں آئس کریم کھانا

رات کو چھت پر خاموشی سے لیٹ کر تاروں کو دیکھنا

پرانے بیگ میں پیسے تلاش کرنا

خالی سڑک پر رات کو چہل قدمی کرنا

بچپن کی خوشیاں تو نرالی تھیں مثلا

بازو قمیض میں ڈال کر لوگوں کو بتانا کہ میں ایک بازو کھو چکا ہوں

چار رنگوں والے پین کے چاروں بٹن ایک ساتھ اوپر  کرنا

کسی کو ڈرانے کے لئے دروازے کے پیچھے انتظار کرتے رہنا اور پھر چلے جانا کیونکہ وہ باہر آنے میں بہت دیر کر رہاتھا

وہ آنکھیں بند کر کےسونے کی ایکٹنگ کرنا کہ کوئی اٹھا کر بستر میں لٹا دے گا

سوچتے تھے کہ چاند ہماری گاڑی کا پیچھا کیوں کرتا ہے

آن اور آف کے درمیان سوئچ کو متوازن کرنے کی کوشش کرنا

کسی پھل کا بیج نگل لینے پر ڈر جانا کہ کہیں پیٹ میں اس پھل کا درخت نہ آگ آئے

یہ دیکھنے کے لئے فریج کو بہت آہستہ سے بند کرنا کہ لائٹ کب بند ہوئی ہے

بچپن میں یہ سوچنا کہ کب بڑے ہوں گے ؟

بڑے ہو کر سوچنا کہ ہم کیوں بڑے ہو گئے۔

The post چھوٹے چھوٹے انعام حاصل کرنے کے ہم سب ہی اہل ہیں We are all capable of receiving small rewards appeared first on Inspiration Wiz.



This post first appeared on Inspiration Wiz, please read the originial post: here

Share the post

چھوٹے چھوٹے انعام حاصل کرنے کے ہم سب ہی اہل ہیں We are all capable of receiving small rewards

×

Subscribe to Inspiration Wiz

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×