Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

رزق کا راز

رزق کی تلاش

رزق خدا کے رازاوں میں سے ایک راز ہے۔ اہل علم کہتے ہیں کہ موت، اولاد اور رزق کی تقسیم خدا نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے۔

حدیث نبوی ہے ۔۔۔

الرِّزْقَ لَیَطْلُبُ الْعَبْدَ کَمَا یَطْلُبُہٗ اَجَلُہ

بندے کو رِزق ایسے تلاش کرتا ہے جیسے بندے کی موت اس کو تلاش کرتی ہے

رزق اور موت کی تلاش میں فرق یہ بھی ہیکہ رزق بندہ ختم کر کے رہتا ہے اور موت انتظار کرتی ہے۔

 رزق ختم ہو تو آمد ہو۔ْ

اس لیے رزق کی تلاش کی بجائے رزق والے کی تلاش کرنی چاہیے اور یہ تلاش صرف  مصلہ مسجد تک محدود نہیں۔

رزق کی تقسیم

رزق ہر چرند پرند تک خالق کائنات کے خود کار نظام کے تحت پہنچایا جاتا ہے۔

خدا پتھر میں موجود کیڑے سے لیکر آسمانوں میں اڑتے پتنگوں تک سب کو رزق دیتا ہے

حکایات معاملات کو آسانی سے سمجھانے کے لیے بیان کی جاتی ہیں۔

حکایت ہیکہ حضرت موسی کو ایک روز راستے میں ایک شخص ملا اس نے حضرت موسیٰ سے کہا اللہ سے درخواست کیجیئے گا،

 جو رزق میرے مقدر میں لکھا ہے،مجھے یکمشت ایک ساتھ جاری کر دیں مجھ سے تنگی برداشت نہیں ہوتی۔

حضرت موسیٰ نے اللہ تعالی سے درخواست کی اور اللہ نے بندہ کو رزق جاری فرما دیا۔

 ٰکچھ عرصہ بعد دوبارہ حضرت  موسی کا گزر ہوا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ رزق ختم کرکے تنگی اور موت ک شکار ہوتا، وہاں میلے کا سماں تھا اور وہ شخص غنی ہو گیا تھا۔

آپ نے اللہ سے اس بابت پوچھا تو اللہ نے فرمایا کہ بندہ نے رزق جاری کر کے مخلوق میں تقسیم کر کے رزق کا اللہ کے ساتھ کاروبار کر لیا ہے۔

اس لیے رزق کم ہونے کی  بجائئے بڑھتا جا رہا ہے۔

عرصہ قبل اک بات سنی تھی کہ اگر تنگی کا شکار ہوں تو ایک ملازم او رکھ لیں نوکر کااضافہ کر لیں چھوٹی سی بات بہت گہرا

معانی لیے ہویے ہے۔

اللہ دنیا میں رزق بندوں کے زریعے سے تقسیم کرواتا ہے۔

سمجھدار لوگ اللہ پر توکل رکھتے اپنے آپکو خدا کی اس تقسیم کے نظام سے منسلک کر لیتے ہیں،

 بطور تقسیم کار حائل ہو جاتے ہیں بندہ اور رزق میں اور خالق کسی ایک فرد کے لیے پورے شہر کو رزق جاری فرمادیتا ہے۔

رزق کیا ہے؟

رزق کو صرف مال و دولت تک محدود کر کےمعاشرہ میں بہت بے چینی اور ناشکری کو رواج دیا گیا ہے۔

رزق صرف مال اور خوراک تک محدود نہیں ہے۔

رزق اولاد بھی ہے، دعا بھی ہے،آواز بھی ہے،شعور بھی ہے،کتاب بھی ہے، نگاہ بھی ہے نعمتوں کا شمار کرتے جائیں اور رزق میں گنتے جائیں۔

جیسا کہ حکایت میں درج ہے

جو چیز تقسیم سے بڑھ جائے وہ رزق ہے،جو چیز بانٹنے سے بڑھے وہ رزق ہے

جو چیز روکنے سے رک جائے وہ رزق ہے۔

رزق کی شناخت

مثال کے طور پر ایک شخص کورزق دعا کی شکل میں ملا جس کے لیے دعا کی قبول ہوئی، یک دن کسی حاجت مند کے لیے ہاتھ اتھاتے دل میں نا پسندیگی آئی اور سب  لے لیا گیا۔

اپنے اردگرد دیکھیں بہت سے ادارے کمپنیاں گھر جب تک مخلوق خدا کے لیے ذریعہ بنے رہے خدا نے رزق جاری رکھا، جب انہوں نے منتخب کرنا شروع کیا روک لیا گیا۔

رزق کا راز

جو جاری کرنے سے جارہی رہے وہ رزق ہے

جو روکنے سے رک جایے وہ رزق ہے

 

جس نے بھی رزق کو روکا اس کا رزق روک لیا گیا

دوجنرل دوکہانیاں

میرجعفرنمک حرام سپہ سالار تھا؟

ناموری کا راز کیا ہے ؟

سچ کی سچائی

The post رزق کا راز appeared first on Fruit Chat.



This post first appeared on Think Different,Let's Fruit Chat, please read the originial post: here

Share the post

رزق کا راز

×

Subscribe to Think Different,let's Fruit Chat

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×