Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

اپنی ہی تیغ ادا سے آپ گھائل ہو گیا – منیر نیازی

اپنی ہی تیغ ادا سے آپ گھائل ہو گیا
چاند نے پانی میں دیکھا اور پاگل ہو گیا

وہ ہوا تھی شام ہی سے رستے خالی ہو گئے
وہ گھٹا برسی کہ سارا شہر جل تھل ہو گیا

میں اکیلا اور سفر کی شام رنگوں میں ڈھلی
پھر یہ منظر میری نظروں سے بھی اوجھل ہو گیا

اب کہاں ہوگا وہ اور ہوگا بھی تو ویسا کہاں
سوچ کر یہ بات جی کچھ اور بوجھل ہو گیا

حسن کی دہشت عجب تھی وصل کی شب میں منیر
ہاتھ جیسے انتہائے شوق سے شل ہو گیا

منیر نیازی

اک تیز تیر تھا کہ لگا اور نکل گیا – منیر نیازی

بس ایک ماہ جنوں خیز کی ضیا کے سوا – منیر نیازی

اک عالم ہجراں ہی اب ہم کو پسند آیا – منیر نیازی

اس کا نقشہ ایک بے ترتیب افسانے کا تھا – منیر نیازی

The post اپنی ہی تیغ ادا سے آپ گھائل ہو گیا – منیر نیازی appeared first on Fruit Chat.



This post first appeared on Think Different,Let's Fruit Chat, please read the originial post: here

Share the post

اپنی ہی تیغ ادا سے آپ گھائل ہو گیا – منیر نیازی

×

Subscribe to Think Different,let's Fruit Chat

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×