Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

ٹانک سے اغواء کیے گئے سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت بازیاب

ٹانک سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت بازیاب ہوگئے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق جج شاکر اللّٰہ کو باحفاظت اپنے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جج کے اغواء کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

The post ٹانک سے اغواء کیے گئے سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت بازیاب appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

ٹانک سے اغواء کیے گئے سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت بازیاب

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×