Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

عید کے بعد وفاقی حکومت نے ایک اور پٹرول بم داغ دیا، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لٹر کا بڑا اضافہ

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے اورپیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ کردیاگیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لٹر مقررکی گئی ہے۔ عوام نے نیوز 360 کوبتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا اور ٹرانسپورٹرز کرائے مزید بڑھا دیں گے۔ والدین کا کہنا تھاکہ عید کے بعد نیا تعلیمی سال شروع ہوگیا ہے اور اسکول جانے والوں بچوں کے لیے وین ڈرائیورز پہلے ہی ماہانہ ٹرانسپوریٹشن کی فیس بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، حکومت کے ایسے فیصلے بچوں کی پک اینڈ ڈراپ کے اخراجات اور بڑھا دیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے تعلیم اور صحت کی خدمات تک فراہمی میں کمی ہوئی ہے،عالمی بینک نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹیشن لاگت سکول نہ جانے والےبچوں کی تعداد میں اضافہ کرسکتی ہے۔

The post عید کے بعد وفاقی حکومت نے ایک اور پٹرول بم داغ دیا، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لٹر کا بڑا اضافہ appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

عید کے بعد وفاقی حکومت نے ایک اور پٹرول بم داغ دیا، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لٹر کا بڑا اضافہ

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×