امریکا میں کسی بھی سابق صدر کے خلاف پہلے مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز سے مبینہ تعلق کے مقدمے میں پہلے جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا، اس سلسلے میں مین ہٹن کے رہائشیوں نے عدالت میں حلف لیا۔
Related Articles
امریکی میڈیا کے مطابق عدالت میں ممکنہ جیوری کے 96 اراکین کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معنی خیز مسکراہٹ دکھائی۔
رپورٹس کے مطابق جیوری کے اراکین یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروباری معاملات میں غلط بیانی کرکے اسٹارمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر چھپا کر تو نہیں دیے۔
The post امریکا، پہلی بار ایک سابق صدر کے خلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز appeared first on News 360.