پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانج کیلئے شاہ رخ خان کے تعریفی کلمات نے اداکار کو حیران کردیا۔
فلم ’امر سنگھ چمیکلا‘ کے مرکزی کرداروں دلجیت دوسانج، پرینیتی چوپڑا اور فلمساز امتیاز علی نے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی۔
Related Articles
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امتیاز علی نے انکشاف کیا کہ ایک بار شاہ رخ خان نے انہیں کہا کہ اگر اس ملک میں کوئی سب سے اچھا اداکار ہے تو وہ اپنے دلجیت پاجی ہیں۔
ڈائریکٹر کے انکشاف پر دلجیت دوسانج حیران ہوگئے جبکہ پرینیتی چوپڑا نے اس تبصرے کی تحسین کی۔
امتیاز علی کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ اگر دلجیت دوسانج فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کیلئے ہاں نہ کرتے تو یہ فلم نہیں بن سکتی تھی۔
واضح رہے کہ ’امر سنگھ چمکیلا‘ حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے اور یہ پنجاب کے ایک سپر اسٹار گلوکار کی زندگی پر مبنی ہے جسے 27 برس کی عمر میں قتل کردیا گیا تھا۔
The post شاہ رخ خان نے دلجیت دوسانج کو بہترین انڈین اداکار قرار دیا، امتیاز علی کا انکشاف appeared first on News 360.