Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پی سی بی نے غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا، پی سی بی ویب سائٹ پر اب صرف دو کمیٹیاں موجود ہیں۔

پی سی بی کی کمیٹیوں میں سینئر جونیئر قومی سلیکشن کمیٹی اور ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہے۔

سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی بنائی تھی۔

ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیا ممبر اور عثمان تسلیم سیکریٹری تھے، ٹیکنیکل کمیٹی کا ایشیا کپ کے بعد اور ورلڈ کپ سے پہلے آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا۔

محمد حفیظ کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر الگ ہو گئے تھے جبکہ مصباح الحق بھی ٹی وی شو سے منسلک ہونے پر کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔

ذکاء اشرف نے کپتان اور کوچز کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کیا تھا۔

The post پی سی بی نے غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

پی سی بی نے غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×