Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت نے شادی کے 18 سال بعد طلاق کیلئے درخواست دائر کردی

بھارتی اداکار و فلم پروڈیوسر دھنوش اور اُن کی اہلیہ، فلم ڈائریکٹر اور پلے بیک گلوکارہ ایشوریہ رجنی کانت نے علیحدگی کے اعلان کے دو سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت نے شادی کے 18 سال بعد باہمی رضامندی سے طلاق لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

2004ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت نے یہ قدم تقریباً 2 سال الگ رہنے کے بعد اٹھایا ہے، اِنہوں نے سیکشن 13 بی کے تحت باہمی رضامندی سے طلاق کا انتخاب کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طلاق کے لیے دائر کی گئی اس جوڑی کی درخواست پر چنئی فیملی کورٹ میں سماعت جَلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

دھنوش اور ایشوریہ دو بیٹیوں یاترا اور لنگا کے والدین ہیں۔

اس جوڑی نے شادی کے 16 سال بعد 17 جنوری 2022ء کو علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایشوریہ معروف بھارتی اداکار، اسکرین رائٹر، اور پروڈیوسر رجنی کانت کی بیٹی ہیں۔

The post دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت نے شادی کے 18 سال بعد طلاق کیلئے درخواست دائر کردی appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت نے شادی کے 18 سال بعد طلاق کیلئے درخواست دائر کردی

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×