Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن آج، PTI کا بائیکاٹ، انتخاب رکوانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن کو نوٹس

چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن آج ہونگے، پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 5 سینیٹرز کی جانب سے آج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن رکوانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے سینیٹ میں آج نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائینگے جبکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی آج ہوگا، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سینیٹ اجلاس کی بطور پریزائیڈنگ آفیسر صدارت کرینگے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور سینیٹر زرقا سہروردی نے کہا ہے کہ پارٹی نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بائیکاٹ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے، جسکے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز ڈاکٹر زرقا سہروردی، فلک ناز، فوزیہ ارشد، سیف اللہ نیازی اور سیف اللہ ابڑو کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ سماعت کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کے پی میں سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے اور خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکا جائے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیاکہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، خیبر پختونخوا سینیٹ نشستوں کے الیکشن کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے ہی رجوع کیا جائے۔

دوران سماعت شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہاں پر الگ معاملہ ہے، یہ مخصوص نشستوں کا مسئلہ تھا، الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو نشستیں دینے سے انکار کیا، سنی اتحاد کونسل نے اس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، بعد میں معاملہ سپریم کورٹ چلا گیا، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کی سینیٹ نشستوں کی تعداد برابر ہے، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کردیا گیا، اب باقی صوبوں اور اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن ہوگئے ہیں، خیبر پختونخوا میں ملتوی کردیے گئے ہیں اور خیبرپختونخوا کے سینیٹر کے بغیر آج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج الیکشن ہے، اگر الیکشن روک دیں اور عید کے بعد الیکشن ہو جائے تو کیا حرج ہے؟ اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے دیکھنا ہوگا کہ الیکشن روک بھی سکتے ہیں یا نہیں؟ عدالت نے آج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن رکوانے کی استدعا مسترد کردی۔

The post چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن آج، PTI کا بائیکاٹ، انتخاب رکوانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن کو نوٹس appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن آج، PTI کا بائیکاٹ، انتخاب رکوانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن کو نوٹس

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×