Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 31.30 فیصد کا نمایاں اضافہ

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلاتِ زر میں31.30فیصد کا نمایاں اضافہ ، اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں3.0 ارب ڈالر کی رقم وطن آئی جبکہ فروری 2024 میں 2.25 ارب کی رقم وطن بھیجی گئی تھی اس طرح فروری کی نسبت مارچ میں ترسیلات زر کا اضافہ31.30 فیصد ہے ،گذشتہ سال مارچ 2023 میں 2.54 ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئی تھیں اس طرح مارچ میں گذشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر میں اضافہ 16.4 فیصد ہے ،اسٹیٹ بینک کے مطابق ۔ مالی سال 24 کے 9 ماہ جولائی تا مارچ کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں21.0 ارب ڈالر کی رقم آئی، جو مالی سال23 کے ابتدائی نو مہینوں کے 20.8 ارب ڈالر کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔مارچ2024 کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (703.1 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (548.5ملین ڈالر)، برطانیہ (461.5 ملین ڈالر)، اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (372.5 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔

The post بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 31.30 فیصد کا نمایاں اضافہ appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 31.30 فیصد کا نمایاں اضافہ

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×