Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

مارک زکر برگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا

مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا،میٹا کے سی ای اوکے اثاثوں کی مالیت 187ارب ڈالرز ، ٹیسلا کے بانی181ارب ڈالرز کےمالک۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) مارک زکربرگ 2024کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ یہ 2020کے بعد پہلی بار ہے جب مارک زکربرگ دنیا کے 3امیر ترین افراد میں سے ایک بنے ہیں۔

مارک زکربرگ 187ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایلون مسک 181ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوز 207ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ فرانس کے برنارڈ آرلٹ 223 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

The post مارک زکر برگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

مارک زکر برگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×