Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

پاک سعودی تعلقات پر اظہار اطمینان، خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ مریم سمیت افطار میں شرکت

پاکستان اور سعودی عرب کا دوطرفہ باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار ‘وزیراعظم شہبازشریف نے اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزراء اسحق ڈار‘ عطاء تارڑ اور محمد اورنگزیب کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی جبکہ سعودی ولی عہد اوروزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وفدکے ہمراہ افطارڈنر میں بھی شرکت کی ۔ دعوت افطار کے بعد سعودی ولی عہد اورشہبازشریف کیون آن ون ملاقات ہوئی جس میں درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال جبکہ پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری امور پر بھی گفتگو کی گئی‘دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی رفتار کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدا لعزیز کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔دعوت افطار میں بحرین کے ولی عہد بھی شریک ہوئے۔محمد بن سلمان نے اتوار کو مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں شہباز شریف کا خیر مقدم کیا ۔وزیر اعظم بذریعہ حرمین ٹرین مکہ پہنچے۔ مکہ مکرمہ کے ریلوے اسٹیشن پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم نے مغرب اور عشا کی نماز حرم پاک میں اداکرنے کے بعد قیام اللیل میں ختم قرآن کی دعا میں بھی شرکت کی۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز سعودی عرب میںروضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اورملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں ‘ انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعا کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی‘سلام پڑھا اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔وزیر اعظم کے وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی کابینہ کے اراکین وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطااللہ تارڑ اور احد چیمہ شامل ہیں۔

The post پاک سعودی تعلقات پر اظہار اطمینان، خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ مریم سمیت افطار میں شرکت appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

پاک سعودی تعلقات پر اظہار اطمینان، خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ مریم سمیت افطار میں شرکت

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×