Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

اکیڈمی ایوارڈز کا دیپیکا پڈوکون کی فنکارانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین

عالمی سطح پر دنیا بھر کی بہترین فلمی صنعتوں اور فنکاروں کو سرہانے والے دی اکیڈمی ایورڈز کی جانب سے بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آسکرز کے دی اکیڈمی کے آفیشل اکاؤنٹ سے دیپیکا پڈوکون کی فلم میں رقص کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو اداکارہ کی 2015ء میں ریلیز ہونے والی فلم باجی راؤ مستانی کے گانے ’دیوانی مستانی‘ کی ہے، جس میں اداکارہ سُنہرے رنگ کا جوڑا پہنے دلکش ڈانس کر رہی ہیں۔

اکیڈمی ایوارڈز کا دیپیکا پڈوکون کی فنکارانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین
یاد رہے کہ فلم باجی راؤ مستانی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کردہ ہے جبکہ مذکورہ گانا شریا گھوشل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ میں دیپیکا پڈوکون کے خاوند و اداکار رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر دی اکیڈمی کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ دیپیکا پڈوکون فلم باجی راؤ مستانی سے شریا گھوشل کے گائے ہوئے گانے دیوانی مستانی پر پرفارم کر رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کیپشن میں فلم کے حوالے سے دیگر تفصیلات بھی درج ہیں جبکہ اس پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون کے شوہر و اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے اسے سحرانگیز قرار دیا۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے 95 آسکرز اکیڈمی ایوارڈز میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔

انہوں نے اس پروگرام میں فلم RRR کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ناتو ناتو کی پرفارمنس کو متعارف کروایا تھا۔

The post اکیڈمی ایوارڈز کا دیپیکا پڈوکون کی فنکارانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

اکیڈمی ایوارڈز کا دیپیکا پڈوکون کی فنکارانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×