Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

عدنان صدیقی نے خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کیوں کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کو خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کرنا مہنگا پڑگیا۔

عدنان صدیقی نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اس شو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے دوران اچانک ایک مکھی اداکار کے ہاتھ پر آ کر بیٹھ گئی تو اُنہوں نے کہا کہ میں ابھی ایک بات کہنے لگا ہوں، براہ مہربانی خواتین میری بات کا برا نہ مانیں۔

عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ مکھی اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے کیونکہ آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب آپ آرام سے بیٹھ جائیں گے اور ان کی پرواہ کرنا چھوڑ دیں گے تو خود ہی آپ کے پاس آجائیں گی۔

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی جب اس مکھی کو پکڑ رہا تھا تو ہاتھ میں نہیں آ رہی تھی لیکن جب میں آرام سے بیٹھ گیا تو میرے اُوپر آ کر بیٹھ گئی۔

عدنان صدیقی کی یہ بات شو کی میزبان ندا یاسر کو کچھ زیادہ پسند نہیں آئی اور اُنہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شو پر اتنے صاف گو لوگ نہیں چاہیئں کیونکہ ان کی باتیں مجھے سوشل میڈیا پر وائرل کروا کر مشکل میں ڈال دیں گے۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا صارفین نے بھی یوں خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کرنے پر عدنان صدیقی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

The post عدنان صدیقی نے خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کیوں کیا؟ appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

عدنان صدیقی نے خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کیوں کیا؟

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×