پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بات سے اختلاف ظاہر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مداحوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو بغیر آرام کے مسلسل جدوجہد کریں، آرام تو کامیابی کے بعد بھی کیا جاسکتا ہے۔
Related Articles
علی ظفر نے انسٹاگرام پر اداکار کی ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شاہ رخ خان کو پسند کرتے ہیں لیکن انہیں ان کی بات سے اتفاق نہیں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ حقیقی کامیابی اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزارنا اور ذہنی سکون ہے اور ان کیلئے کامیابی یہ ہے کہ دوسروں سے مقابلہ کیے بغیر اپنا کام کرسکیں اور اپنی پہچان بنا سکیں۔
علی ظفر نے مزید لکھا کہ کامیابی کا مفہوم ہر کسی کیلئے الگ ہوسکتا ہے اور نئی نسل نے کامیابی کا مطلب مالی فائدے کو سمجھا ہے۔
The post علی ظفر کو شاہ رخ خان کی بات سے اتفاق کیوں نہیں ہے؟ appeared first on News 360.