Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

جنیفر لوپیز اور بین افلیک نے ایشا امبانی کا عالی شان گھر 500 کروڑ میں خریدا تھا

ہالی ووڈ کے صف اول کی فلمی جوڑی جنیفر لوپز اور بین افلیک ان دنوں نیویارک میں گھر خریدنے کے لیے سرگرداں ہیں۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کا لاس اینجلس والا عالی شان گھر ماضی میں بھارت کے مشہور زمانہ بزنس مین اور دنیا کی دولت مند ترین شخصیات میں گیارہویں نمبر پر موجود مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامل کا تھا۔

واضح رہے کہ جنیفر لوپز اور بین افلیک نے یہ گھر ایشا امبانی اور انکے شوہر سے گزشتہ برس جون میں خریدا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ گھر 38 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور اس میں 12 بیڈ رومز، جم، 24 باتھ رومز، ایک انڈور پکل بال کورٹ، سالون، ایس پی اے ایس، 155 فٹ لمبا ان گراؤنڈ انفینٹی پول، ایک اوور لوک کچن، متعدد لش لونز اور ایک بیڈ منٹن کورٹ بھی موجود ہے۔

جنیفر لوپز اور بین افلیک نے یہ محل نما گھر 61 ملین امریکی ڈالرز یا 500 کروڑ بھارتی روپے کے مساوی رقم میں خریدا تھا۔ اس سے قبل بین افلیک نے 2022 میں اپنا پسیفک پیرا ڈائز ہوم 28.5 فروخت کیا جبکہ جنیفر لوپز نے اپنا بیل ایئر پراپرٹی 34 ملین ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

The post جنیفر لوپیز اور بین افلیک نے ایشا امبانی کا عالی شان گھر 500 کروڑ میں خریدا تھا appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

جنیفر لوپیز اور بین افلیک نے ایشا امبانی کا عالی شان گھر 500 کروڑ میں خریدا تھا

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×