Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کین ولیمسن، راچن رویندرا جیسے ٹاپ کرکٹرز کے بغیر کیوی ٹیم پاکستان میں 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، سیریز کیلئے مائیکل بریسویل کو پہلی بار نیوزی لینڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دورہ پاکستان کیلئے کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل کپتان کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر، کول مک کونچی، ایڈم ملنے، جمی نیشم، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ، ایش سودھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹم رابن سن اور ول اورار کی پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ ٹی20 ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: نامور کرکٹر کے بغیر کیوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا، کیوی ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی آئی پی ایل اور ایک پلیئر کاونٹی کی وجہ سے دستیاب نہیں، جن میں ٹرینٹ بولٹ، ڈیوان کانووے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن روندرا اور کپتان کین ولیمسن شامل ہیں جبکہ ول ینگ کاونٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلوں مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب تھے۔

اسی طرح ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

The post نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×