Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ موخر کر دیا

حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ موخر کر دیا، منصوبہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا تاکہ حقائق یا معلومات پر مبنی فیصلہ کیا جاسکے

۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (پہلا مرحلہ ) کے لئے 486.093ارب روپے کی لاگت سے 218.5 ارب روپے کے غیرملکی زرمبادلہ کے حصے سمیت پوزیشن پیپر کو موخر کردیا ہے اور حتمی فیصلہ کرنے کے لیے اس منصوبے کو وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس پیر کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی صدارت میں ہوا جس میں داسو پراجیکٹ کی بھاری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے پوزیشن پیپر منظور نہیں ہوسکا کیونکہ اس منصوبے کی منظوری کی صورت میں دیگر منصوبوں کی فنانسنگ متاثر ہوگی۔

The post حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ موخر کر دیا appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ موخر کر دیا

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×