Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

بلال سعید سے ’ہوگئی غلطی‘، مداحوں کو مائیک مار دیا

پاکستانی گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران غصے میں آکر مائیک مداحوں کو کھینچ کر مار دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں گانا ’ہوگئی غلطی‘ ریلیز کرنے والے گلوکار بلال سعید گزشتہ روز میوزک فیسٹ میں غلطی کر بیٹھے اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ واقعہ پھالیہ کے پنجاب کالج میں منعقدہ میوزک فیسٹ میں اس وقت پیش آیا جب عالمی شہرت کے حامل گلوکار بلال سعید اسٹیج پر اپنا پنجابی گانا ’کو کو‘ پرفارم کررہے تھے۔ اسی اثناء میں بلال سعید اچانک طیش میں آجاتے ہیں اور مائیک کانسرٹ میں موجود مداحوں کی جانب زور سے پھینک کر چلے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو فوراً ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صارفین گلوکار کی اس حرکت میں نالاں ہیں جبکہ کئی ان کا دفاع یہ کہہ کر کر رہے ہیں کہ کانسرٹ میں موجود مداحوں نے بدتمیزی کی ہے جس پر انہیں غصہ آگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانسرٹ میں موجود مداح گلوکار کے گانے کو انجوائے کر رہے ہیں جبکہ ایک مداح (جس کی جانب مائیک پھینکا گیا ہے) اپنے دوستوں کے کاندھے پر بیٹھ کر بلال سعید کے گانے سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے مداحوں کی بڑی تعداد اس واقعے کی تفصیلات جاننا چاہتی ہے کہ آخر بلال سعید کو کس بات پر اتنا غصہ آیا اور انہوں نے ایسا جارحانہ رویہ اختیار کیا۔

تاہم بلال سعید اور ان کی ٹیم نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اس واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

The post بلال سعید سے ’ہوگئی غلطی‘، مداحوں کو مائیک مار دیا appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

بلال سعید سے ’ہوگئی غلطی‘، مداحوں کو مائیک مار دیا

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×