شہریوں کو تازہ ترین اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے نادرا نے اپنے واٹس ایپ چینل کا آغاز کردیا۔
ترجمان کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم واٹس ایپ پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے گئے چینل کا مقصد شہریوں کو متعلقہ تازہ ترین اور درست معلومات فوری پہنچانا ہے۔نادرا جیسے عوامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لیے واٹس ایپ چینل کا اجرا ایک جدت آمیز اقدام ہے ۔
Related Articles
واٹس ایپ چینل کے آغاز کے ساتھ ہی نادرا خدمات اور سہولیات کے بارے میں معلومات پر مبنی مواد شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور واٹس ایپ چینل کو سبسکرائب کرنے والے شہریوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ترجمان نادرا کے مطابق بروقت اور فوری معلومات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی رہنمائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ شہری نادرا واٹس ایپ چینل کو سبسکرائب کریں اور نادرا خدمات اور سہولیات پر فوری اور درست معلومات حاصل کریں۔
The post شہریوں کو درست اور نئی معلومات فراہمی کیلیے نادرا واٹس ایپ چینل کا آغاز appeared first on News 360.