Get Even More Visitors To Your Blog, Upgrade To A Business Listing >>

تناؤ کی صورتِحال کے بعد پاک ایران مثبت پیغامات کا تبادلہ

تناؤ کی صورتِ حال کے بعد پاک ایران مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کچھ مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب رسول موسوی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی!۔

پاکستان کا ایران میں جوابی حملہ، سیستان میں BLA اور BLF کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، متعدد دہشت گرد ہلاک، ISPR

ان کا ایرانی منصب سے کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔

وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجز کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔

ان کے ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنما اور اعلیٰ حکام جانتے ہیں کہ حالیہ تناؤ کا فائدہ دشمنوں اور دہشت گردوں کو ہو گا۔

ایرانی سفارت کار سید رسول موسوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج مسلم دنیا کا اہم مسئلہ غزہ میں صہیونیوں کے جرائم بند کرنا ہے۔

The post تناؤ کی صورتِحال کے بعد پاک ایران مثبت پیغامات کا تبادلہ appeared first on News 360.



This post first appeared on News 360, please read the originial post: here

Share the post

تناؤ کی صورتِحال کے بعد پاک ایران مثبت پیغامات کا تبادلہ

×

Subscribe to News 360

Get updates delivered right to your inbox!

Thank you for your subscription

×